سڈنی میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مغربی سڈنی کے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی میں جان لیوا ہنگامی صورتحال ہے، آنے والے دنوں میں موسم میں مزید شدت آئے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ جاری ہے اور ڈیم سے پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے۔

دوسری جانب سڈنی کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو سفری سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ …

Show Buttons
Hide Buttons