تازہ ترین
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک پر پیش رفت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے یو ایس ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکا نے پاکستان میں پن بجلی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons