تازہ ترین

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو کہ قطر کے سرکاری دورے پر ہیں آج امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی اور نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور دفاع ، سیکورٹی ، تعاون اور علاقائی ماحول کے بارے میں بات چیت کی گئی۔فریقین نے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پرزوردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بھائی چارے کی بھرپور تاریخ موجود ہے جوکہ دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکی ہے ۔قطر کے حکام نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons