نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء نے آج اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شرکاء میں تینوں مسلح افواج کے افسر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء کو بحری دفاع اور بحری شعبے کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کورس کے شرکا نے بحری امن و سلامتی میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons