اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے طریقوں پر سنجیدگی سے غور کرے: پاکستان

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے طریقوں پر سنجیدگی سے غور کرے: پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ خصوصاً جموں و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے حل کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے طریقوں پر سنجیدگی سے غور کرے۔

سلامتی کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عامر خان نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے 15رکنی ادارے کو زیادہ شفاف، جوابدہ اور جمہوری ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مخصوص طریقے سے عملدرآمد اور عدم عملدرآمد سے زیادہ کوئی بات کونسل کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

عامر خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کا جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کیساتھ تعلق میں مطابقت کیلئے بھی اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق من و عن عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons