تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکی ریاست ٹیکساس میں درجنوں غیر قانونی تارکین وطن کی موت پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک میں درجنوں غیرقانونی تارکین وطن کی موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پریس آفس نے جاری بیان میں کہاکہ ہمیں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیومیں ایک ٹرک میں درجنوں تارکین وطن کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔ امریکا اور میکسیکو کے حکام اس واقعہ کی تحقیقات کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ نے ایک بار پھر خطے میں محفوظ، منظم اور باقاعدہ نقل مکانی کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت کو اجاگر کردیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے زور دیا کہ اس سلسلے میں تمام فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہےتاکہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ روز ٹرک سے 50 غیر قانونی تارکین وطن کی نعشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ٹرک سے برآمد کی گئی نعشوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں سیلاب،وزیر اعلیٰ پرویز الہی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور …

Show Buttons
Hide Buttons