تازہ ترین

سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا عقبہ بندرگاہ حادثے میں جانی نقصان پر اردن کی حکومت سے اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اردن کی عقبہ بندرگاہ پر زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہے۔

منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک اردن سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کے حوصلہ کی بھی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے علیحدہ پیغام میں اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons