نیوزی لینڈکرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں3  ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق  ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8  اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔

اس کے بعد بابر اعظم الیون  کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13  اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons