تازہ ترین

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس مرض کو ہمیشہ کیلئے شکست دینی ہے، پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ایک جان لیوا وائرس ہے جو نہ صرف زندگی بلکہ بچوں کے مستقبل کیلئے بھی خطرہ ہے، یہ بات قابل افسوس ہے کہ ہم ابھی تک مکمل طور پر پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا ہدف 25 انتہائی پسماندہ اضلاع ہیں، آئیں مل کر اس کو کامیاب بنائیں اور پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست دیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons