تازہ ترین

پاکستان اور فرانس نے 107 ملین ڈالر کے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

پاکستان اور فرانس نے گروپ۔ 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس آئی )کے تحت پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرکے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس قرضہ کی ادائیگی جولائی تا دسمبر2021 کے دوران ہونا تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اب یہ قرضہ 6 سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں میں ادا ہو گا جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالر قرضہ معطلی کے معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔

گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے تناظر میں ترقی پذیرممالک کو وبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ سکیم شروع کی تھی۔ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اور اداروں نے وبا کی مدت میں صحت اور اقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے-

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons