تازہ ترین

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 42477 پاکستانی عازمین مکرمہ پہنچ گئے

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 42477 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں ۔

مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق 6 جون سے 16 جون تک سرکاری سکیم کے 16900 کے قریب عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچے جہاں 8 روز قیام کے بعد تمام عازمین کو بتدریج مکہ مکرمہ پہنچادیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق اب تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 3132 عازمین مدینہ منورہ جبکہ 9239 مکہ مکرمہ بذریعہ جدہ پہنچ چکے ہیں ۔

سرکاری سکیم کے اب تک مجموعی طور پر 30106 عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں ۔ حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرکاری سکیم کے تمام عازمین کو 30 جون تک حجاز مقدس پہنچا دیا جائے گا- 

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons