نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔نیپرا حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔