کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کی بھارتی حکومت کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔
حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے جی 20 ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ وہ متنازعہ علاقے میں اپنا اجلاس منعقد کرکے اقوام متحدہ کی ساکھ کو مجروح نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار دے گا۔