پی آئی اے نے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے بعد لاہور سے کوالالمپور کے لئے اپنی پروازیں پھر شروع کر دی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار2 پروازیں چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ہوابازی کے وزیرخواجہ سعدرفیق کی خصوصی ہدایت پرپی آئی اے اندرون وبیرون ملک بتدریج اپنی پروازوں میں اضافہ کررہی ہے۔