تازہ ترین

گروپ سات ممالک ترقی پذیر ملکوں میں ترقی کیلئے 2027 تک چھ سوارب امریکی ڈالر فراہم کرنے کا عزم

گروپ سات کے رکن ممالک کے رہنمائوں نے ترقی پذیر ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے کیلئے دوہزارستائیس تک چھ سوارب امریکی ڈالر فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے لئے اس عالمی شراکت داری کا اظہار امریکی صدر جوبائیڈن اور گروپ سات کے اتحادی ممالک کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین کی جانب سے جنوبی جرمنی کے شہر Schloss Elmav میں گروپ 7 کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں دوسو ارب ڈالر فراہم کرے گا جبکہ بقیہ چار سو ارب ڈالر گروپ سات کے دیگر رکن ممالک جمع کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons