وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کا افتتاح کر دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی میں پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کا افتتاح کیا جس کا مقصد سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے ٹاور تک 29 کلو میٹر طویل روٹ پر 30 بسیں چلائی جائیں گی، سات روٹس کا تعین کیا گیا ہے جن پر مرحلہ وار کم از کم 240 بسیں چلائی جائیں گی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 سے 50 روپے تک ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ شہر کی ترقی کے لئے کوشش کرتی رہی ہے۔واضح رہے کہ پیپلز بس سروس بس ریپڈ ٹرانزٹ لائنز (بی آر ٹی) سے الگ منصوبہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons