تازہ ترین
گوادر کے16 ہزار سے زائد غریب خاندانوں کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے، وزیراعظم

گوادر کے16 ہزار سے زائد غریب خاندانوں کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ گوادر میں پانی، بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جانا چاہیئے۔

وہ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ پانی اور بجلی کے منصوبوں میں مزید تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ گوادر میں 12لاکھ گیلن پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا باسٹھ میگاواٹ کے شمسی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ تین ہفتوں میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے منصوبوں اور مقامی آبادی کیلئے شمسی پینلز کی تیاری ملک کے اندر یقینی بنائی جائے۔

شہبازشریف نے کہا گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل کو آئندہ سال جولائی تک یقینی بنایا جائے اور گوادر اور کوئٹہ کے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازیں بحال اور کرائے کم کئے جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر ہسپتال کی تعمیر دسمبر کے بجائے ستمبر تک مکمل کی جائے اور گوادر کے تمام سولہ ہزار پانچ سو تئیس غریب خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons