تازہ ترین
چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز  کو ساحلی شہر شنگھائی پہنچا دیا گیا۔ایور الوٹ نامی اس بحری جہاز میں 24 ہزار ٹی ای یو کے مساوی گنجائش موجود ہے۔ یہ پیمائش کنٹینر بردار بحری جہازوں اور بندرگاہوں کیلئے کارگو کی گنجائش کا تعین کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جو 20 فٹ یعنی 6.1 میٹر طویل معیاری کنٹینر کے حجم پر مبنی ہے۔

یہ بحری جہاز 399.99 میٹر طویل ، یعنی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز سے 60 میٹر سے زیادہ لمبا اور 61.5 میٹر چوڑا ہے، جس کا عرشہ 24 ہزار میٹر وسیع ہے، جو فٹبال کے 3.5 معیاری میدانوں کے برابر ہے۔ تقریباً 33.2 میٹر گہرے کارگو کمپارٹمنٹ کے ساتھ یہ بحری جہاز بیک وقت 2 لاکھ 40 ہزار معیاری کنٹینرز پر مبنی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ ہے۔اس تعداد کے کنٹینرز کو زیادہ سے زیادہ 22 منزلہ عمارت کے مساوی بلندی تک رکھا جا سکتا ہے۔

ایور الوٹ بحری جہاز کو توانائی کی بچت کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے،جس کی تیاری میں جدید ترین ہائیڈرو ڈائنامک آپٹیمائزیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس طریقہ کار سے جہاز کم ایندھن کی کھپت کے ساتھ بھاری بوجھ اٹھاتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ محو سفر رہ سکتا ہے۔ یہ بحری جہاز معمول کی سرگرمی کے تحت مشرق بعید سے یورپ تک کے راستے پر نقل و حمل کی خدمات سرانجام دے گا۔

اس بحری جہاز کو حُو تونگ-چونگ ہوا شپ بلڈنگ گروپ کوآپریشن لمیٹڈ کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کا ایک ذیلی ادارہ ہے  اور اس کے پاس مکمل خود مختار حقوق املاک داش کے حقوق موجود ہیں۔ حُو تونگ-چونگ ہوا کمپنی  اس سے قبل 8 ہزار تی ای یو سے زائد صلاحیت کے تقریباً 70 کنٹینر بردار جہاز فراہم کرچکی ہے، جبہ 24 ہزار ٹی ای یو کے مجموعی طور پر 9 انتہائی بڑے کنٹینر بردار جہازوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی چین کے بڑے شپ یارڈز میں سرفہرست ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons