افغانستان زلزلہ: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان ناظم الامور کے حوالہ کر دی گئی

وفاقی وزیر سیفران محمد طلحہ محمود نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان ناظم الامور سردار محمد شکیب کے حوالے کی۔

سامان حوالگی کی یہ تقریب جمعہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں منعقدہ ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزارت خارجہ اور افغان ایمبیسی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی دوسری امدادی کھیپ میں فیملی خیمے اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں جسے پی اے ایف سی۔130 ایئر کرافٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔

دوران تقریب افغانستان میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر ادارے امدادی سامان کی فراہمی کے لئے افغان حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

افغان ناظم الامور نے زلزلہ زدگان کے لئے فوری طور پر امداد بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 23 جون 2022 کو بذریعہ روڈ بھجوا ئی تھی ۔

یہ خبر پڑھیئے

سی او پی 15 کا دوسرا مرحلہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہوگا

6 دسمبر کو کنونشن آن بائیولوجیکل ڈائیورسٹی کے فریقوں کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس (سی او …

Show Buttons
Hide Buttons