تازہ ترین
یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے انٹرنیشنل ریڈ کراس کے وفد نے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمال خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔ وفد کے ہمراہ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کی ڈاکٹر سیمی جمالی بھی موجود تھیں۔

وفد نے وفاقی وزیر صحت کو ریڈ کراس کی پاکستان میں انسانی خدمات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد کی جانب سے بالخصوص صحت کے شعبے کے کام اور بحالی کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت کو صحت کے شعبے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانینِ میں بہتری کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کی ۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ریڈکراس کی انسانی خدمات کے شعبے میں کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں یونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی اور ان کے کام کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، صحت کے اشاریوں کو بہتر کرنے کیلئے مضبوط شراکت داری کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، حکومت عوام کو متعدی و غیر متعدی امراض سے تحفظ فراہم کرنے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن اقدامات اور وسائل کو یقینی بنا رہی ہے، موجود حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے، عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ریڈکراس کے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ وفد نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے حوالے خراج تحسین پیش کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons