تازہ ترین
سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی پیغام

سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو سفارت کاری کو بطور کیریئر منتخب کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاری میں خواتین کی شمولیت پائیدار ترقی، امن اور جمہوریت کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی

۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم سفارت کاری کی تمام سطحوں پر خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں، دنیا بھر میں خواتین سفارتکاروں کی تعداد میں اضافہ حوصلہ افزاء امر ہے، خواتین سفارتکاروں کی شرح 2018 میں 16 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں تقریباً 22 فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین سفارت کار وزرائے خارجہ سے لے کر خارجہ سیکرٹری اور بیرون ملک سفیروں تک مختلف عہدوں پر کام کرتی رہی ہیں، خواتین کو سفارتکاری میں اعلیٰ فیصلہ سازی کے عہدوں پر پہنچانے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سفارتکاری میں خواتین کے پہلے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی کامیابیوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، سازگار ماحول کی فراہمی سے ہم سفارت کاری میں خواتین کی شرکت اور نمائندگی مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس موقع پر ہم سفارت کاری کی تمام سطحوں پر خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں، دنیا بھر میں خواتین سفیروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو حوصلہ افزا ہے، خواتین کو ڈپلومیسی کو کیریئر کے طور پر منتخب کرنے کی ترغیب دےنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بار سروس میں آنے کے بعد ان کو اعلیٰ فیصلہ سازی کے عہدوں پر پہنچنے میں مدد کے لیے قابل عمل حالات پیدا کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ صنفی تعصب کی گہری جڑیں اب بھی خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ یہ پاکستان اور دنیا بھر میں پائیدار ترقی اور امن کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے حصول کے لیے ہماری رفتار کو تیز کرے گا۔ صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صحیح حوصلہ افزائی اور سازگار ماحول کی فراہمی سے ہم سفارت کاری میں خواتین کی شرکت اور نمائندگی کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons