گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس ہسپتال نے گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے ہسپتال کی تعمیر کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔
جمعہ کو دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ ہسپتال مقامی لوگوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔
ہسپتال کی جلد تکمیل کے بعد اس کا انتظام انڈس ہسپتال سنبھالے گا۔ ہسپتال کی تکمیل کے بعد گوادر کے لوگوں کو علاج معالجے کیلئے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی