تازہ ترین

امیرِ قطر آج مصر کا دورہ کر رہے ہیں

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد امیرِ قطر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر نے گزشتہ سال علاقائی تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ امیرِ قطر ہفتے کے روز قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، انہوں نے آخری بار 2015 میں مصر کا دورہ کیا تھا۔

قطری حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امیرِ قطر یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قاہرہ کے دورے اور مصر اور سعودی عرب کے درمیان 7.7 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں کے اعلان کے چند روز بعد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشتگردی کی حمایت کے الزامات پر جون2017 میں قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا، جبکہ قطر نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons