تازہ ترین
برطانوی کرکٹر عادل رشید حج کی سعادت کے باعث بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

برطانوی کرکٹر عادل رشید حج کی سعادت کے باعث بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر عادل رشید حج کی سعادت کے باعث بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

34 سالہ عادل رشید اہلخانہ کےساتھ رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) اور ان کی کلب ٹیم یارکشائر نے انہیں رخصت دے دی ہے۔ لیگ سپنر عادل رشید بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیم اور ٹی ٹونٹی بلاسٹ کی اپنی ٹیم یارکشائر کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ای سی بی نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جولائی کے وسط میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز سے پہلے ان کی واپسی ہو سکتی ہے۔ 34 سالہ لیگ سپنر اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کے لئے رخت سفر باندھیں گے۔ عادل رشید کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کاؤنٹی کلب یارکشائر دونوں کی طرف سے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

عادل رشید نے کہا ہے کہ میں نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے ای سی بی اور کائونٹی کرکٹ ٹیم یارکشائر سے بات کی اور دونوں کی طرف سے مجھے اجازت دی گئی ہے۔ عادل راشد واحد کرکٹر نہیں ہیں جو حج میں شرکت کے لیے بین الاقوامی میچوں سے محروم ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری محدود اوورز کے دورے کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons