خارجہ امور کی وزیرمملکت حنا ربانی کھر آج روانڈاکے شہر Kigali میں ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے چھبیسویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گی۔
وزیرمملکت اس موقع پر کئی عالمی لیڈروں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریںگی۔ دولت مشترکہ کے 54 ممالک کے لیڈر ماحولیاتی تبدیلی، کووڈ کے بعد بحالی اور اقتصادی بحران سمیت نوجوانوں، ٹیکنالوجی اور ایجادات اور مختلف عالمی چیلنجوں سے متعلقہ معاملات پر بھی غور کریں گے۔ حنار بانی کھر اجلاس میں مختلف امور پر پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کریں گی۔