تازہ ترین
پاکستان کی افغانستان کے انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کی ضرورت پر زور

پاکستان کی افغانستان کے انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان نے افغانستان کے انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے خبردار کیا کہ اگر بحران پر توجہ نہ دی گئی تو اس کے نتائج بڑے پیمانے پر انسانی مصائب، مزید افغان مہاجرین، اندرونی تنازعات کی بحالی اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں سے شدید خطرہ ہوں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان کی پالیسیوں کا جائزہ لیا جنہوں نے گزشتہ سال اگست میں اس ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بنیادی مقصد افغانستان میں امن و استحکام کا حصول ہونا چاہیے۔

سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے ساتھ کام کرنے کا بھی منتظر ہے، جس کو دو طرفہ پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے اور افغانستان کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons