وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت کے قائمقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
وزیراعظم نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔