وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر سے کے۔الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کی ملاقات

وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر سے کے۔الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کی ملاقات

گزشتہ روز وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر سے کے۔الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔انہوں نے یہ ملاقات کے۔الیکٹرک کے مالیاتی اور کنٹریکٹ کے معاملات وفاقی وزیر کے سامنے اٹھانے کے سلسلہ میں کی ۔

وفاقی وزیر بجلی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شراکت داروں کو آگاہ کیا کہ آنے والے سالوں میں کے۔الیکٹرک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت ملک کی بہتری کے لئے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں کے۔الیکٹرک سے بڑی توقعات ہیں کہ یہ بہتری دکھائے گی اور ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ایک ماڈل بن جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کے۔الیکٹرک کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ کے۔الیکٹرک کو صارفین کی سہولت اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران الجومعہ گروپ کے چیئرمین شیخ محمد عبدالعزیز حماد الجمعہ، کویت کے سی ای او نیشنل انڈسٹریز گروپ مسٹر ریاض ادریس اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس …

Show Buttons
Hide Buttons