سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 فیصد ریکارڈ

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ بڑے شہروں میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

قومی اداہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 941  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر شرح 6.10 فیصد رہی جب کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں کراچی میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس …

Show Buttons
Hide Buttons