تازہ ترین
یوکرین اور مالڈووا کو یورپی یونین کی رکنیت کے امیدوار کی حیثیت دینے کا فیصلہ

یوکرین اور مالڈووا کو یورپی یونین کی رکنیت کے امیدوار کی حیثیت دینے کا فیصلہ

تیئیس جون کو یورپی کونسل نے یوکرین اور مالڈووا کو یورپی یونین کی رکنیت کے امیدوار کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یورپی کونسل نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ یورپی کمیشن، یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کے درخواست گزار ممالک کی جانب سے ان کے لیے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ کرے۔

 فروری میں روس کی جانب سے خصوصی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد یوکرین نے فوری طور پر یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع کیا اور 28 فروری کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کروائی۔ مالڈووا اور جارجیا نے بھی 3 مارچ کو یورپی یونین کو اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons