محکمہ موسمیات نے 28 جون سے ملک میں مون سون کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 17 جون سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی قبل از مون سون بارشوں سے جہاں قابل استعمال پانی کے وسائل میں اضافہ ہوا ، وہیں چولستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم سندھ میں 30 جون کو داخل ہوگا، جس سے تھرپارکر اور گرد و نواح میں مزید بارش متوقع ہے۔