پنجاب کی کابینہ نے گندم کے اجراء کی پالیسی میں 2 ماہ کی توسیع اور صوبے بھر میں 11 ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے چوتھے اجلاس میں پولیس کیلئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے میں فرانزک ماہرین کی استعداد کار میں اضافے اور تربیت کیلئے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا جائے۔