تازہ ترین

تصفیہ طلب مسائل بذریعہ مذاکرات حل کرنے کیلئے ایران کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ اِی نے کہا ہے کہ چین ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  

ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چین ایسے کسی بھی غیر تعمیری اقدامات کو ناپسند کرتا ہے جو حالات کی مسلسل خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کے معاملات کو سیاسی بنانے کی مخالفت کرتا ہے اور تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایران کی حمایت کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی …

Show Buttons
Hide Buttons