پاکستان میں فی تولہ سونا 4600 روپے سستا ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 1831ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3943روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140700روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 120628روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس …

Show Buttons
Hide Buttons