تازہ ترین
پاکستانی عازمین حج کو مکہ مکرمہ پہنچانے کا عمل 24 جون تک مکمل کرلیا جائے گا

پاکستانی عازمین حج کو مکہ مکرمہ پہنچانے کا عمل 24 جون تک مکمل کر لیا جائےگا

پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے تمام عازمین حج کو جمعہ 24 جون تک مکہ مکرمہ پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق پاکستان سے براہ راست مدینہ کیلئے چھ جون کو شروع ہوئیں اور مجموعی طور پر ان پروازوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے تحت 16900 پاکستانی براہ راست مدینہ پہنچانے ہیں۔

مدینہ پہنچنے والے تمام عازمین کو روضہ رسولﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کی ادائیگی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ اس طرح عازمین کو مدینہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد مکہ روانگی کا عمل شروع کیا گیا۔

مدینہ سے مکہ روانگی کا عمل 14 جون کو شروع کیا گیا جو 24 جون کو مکمل کرلیا جائے گا۔ اس طرح مدینہ سے مکہ 16900 پاکستانی عازمین کو پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے جدہ کے ذریعے سے براہ راست مکہ مکرمہ پروازوں کا عمل بھی جاری ہے، مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 30 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons