تازہ ترین
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا ہو کر 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ یہ دو ماہ بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ساڑھے 6 روپے کم ہوئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons