تازہ ترین
وفاقی وزیر شازیہ مری کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر شازیہ مری کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ان کی والدہ ماجدہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ان کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں شازیہ عطا مری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑنا بڑا صدمہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons