تازہ ترین
امریکہ اور مغربی ممالک کا یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرنے کا عندیہ

امریکہ اور مغربی ممالک کا یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرنے کا عندیہ

سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہاؤس 23 تاریخ کو یوکرین کو ہتھیاروں کی تازہ ترین کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کرے گا۔

اس کھیپ میں “ہائماس” کے متعدد راکٹ لانچر سسٹم سیٹس اور ہاوٹزرز کے لئے اضافی گولہ بارود شامل ہیں۔ اس سے قبل ہائماس ہائی موبلٹی راکٹ لانچر سسٹم کے چار سیٹس یوکرین کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے، 60 یوکرائنی فوجیوں کو امریکہ نے “ہائماس” کی تربیت بھی دی ہے۔ اس کے علاوہ جرمن حکومت نے بھی حال ہی میں یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ کا اعلان کیا ہے جس میں طیارہ شکن ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔

اسی تناظر میں روس نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے تنازع کو سنگین کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons