سعودی عرب اور ترکی نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سلسلے میں سمجھوتہ انقرہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعد جاری کئے گئے ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں تعاون کے نئے دور کے آغاز کا عزم کیا۔
انہوں نے تجارت، سیاحت، پروازوں، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، سمارٹ سٹی ،صحت اور ٹی وی سیریز کی سکرین پر عائد پابندیاں اٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے لئے اپنے عزم کااعادہ بھی کیا۔