تازہ ترین

سابق لیجنڈ کرکٹر ظہیرعباس لندن کے ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس کو نمونیا میں مبتلا ہونے کے سبب لندن کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ ڈائیلسز پر ہیں۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کی رپورٹ کے مطابق 74 سالہ ظہیر عباس کو دبئی سے لندن پہنچنے کے بعد نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، ظہیر عباس 16 جون سے لندن میں موجود ہیں جہاں انہیں طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال لے جایا گیا۔ رواں مہینے کے اوائل میں دبئی میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کی لندن روانگی میں تاخیر ہوئی تھی، تاہم طبیعت میں بہتری کے بعد وہ لندن روانہ ہو گئے تھے لیکن وہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں، آمین۔

ظہیر عباس نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا، انہوں نے 72 ٹیسٹ میچوں میں 5062 رنز اور 62 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 2572 رنز بنائے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons