برکس بزنس کمیونٹی بیجنگ انیشیٹو کا اجراء

برکس بزنس فورم2022 میں، تمام فریقوں نے مشترکہ طور پر “برکس بزنس کمیونٹی بیجنگ انیشئیٹو” جاری کیا جس کے مطابق فورم میں موجود تمام فریقین وبا کے تحت صحت سے متعلق تعاون کو وسعت دینے، کھلے پن کے تصور پر قائم رہنے، عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے، ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے، صنعتی چین اور سپلائی چین کی لچک کو بڑھانے اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے چھ شعبوں میں اتفاق رائےہوا۔

چیلنجز کامقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے اور وبا کے تحت صحت سے متعلق تعاون کوبڑھانے کے حوالے سے، جانچ کے طریقوں، علاج، تحقیق اور ترقی، ویکسین کی تیاری اورتسلیم باہمی کے شعبوں میں برکس تعاون کو جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہےاور مختلف ممالک سے ادویات، طبی ساز وسامان، خوراک اور انسداد وبا سےمتعلق دیگر ضروری اشیا نیز سرحد پار سروسز کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انیشئیٹو میں عالمی اقتصادی بحالی کوفروغ دینے کے سلسلے میں، کھلےپن کے تصور کو برقرار رکھنے، ایک کھلے، شفاف، منصفانہ، جامع، غیر امتیازی، قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حمایت، ایک مساویانہ ماحول کو یقینی بنانے اور یکطرفہ اور تحفظ پسندی سمیت ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے خلاف اقدامات سے گریز کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons