تازہ ترین

فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی خبر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ٹوئٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر 5 بجکر 30 منٹ پر پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ/ پارک میں ادا کی جائے گی۔ فاروق ستار کی والدہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہو گی۔

واضح رہے کہ فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مقامی اسپتال میں ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی عیادت کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons