تازہ ترین

اقوام متحدہ اداروں کی ہلاکت خیز زلزلے کے بعد افغانستان میں امدادی کارروائیاں شروع

افغانستان کے دومشرقی صوبوں میں بدھ کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کے شراکت دار اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کم ازکم ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں دوسرے افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ زلزلے سے صوبہ پکتیکا کے اضلاعGayan ،Bar Mala ، Naka اور Ziruk جبکہ صوبہ خوست کا ضلع Spera متاثر ہوئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے زخمیوں کو نکالنے کے لئے پانچ ہیلی کاپٹرز صوبہ پکتیکاروانہ کئے ہیں جبکہ Gayan میں طبی ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے بچوں کے تحفظ کے ادارے نے زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے مختلف ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹرمحمد Ayoya نے کہاہے کہ ادارے کاعملہ ضروری امداد فراہم کر رہا ہے جس میں باورچی خانے کا سامان، صابن ،تولیے اور سینٹری پیڈز کے ساتھ ساتھ گرم کپڑے، کمبل اورخیمے بھی شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons