تازہ ترین

ای سی سی نے جموں وکشمیر مہاجرین کی مستقل آباد کاری کے لئے تین ارب روپے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کو ادائیگی کے لئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں حویلی بہادر شاہ، بھکی اور بلوکی سمیت مختلف بجلی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بجلی پیدا کرنےوالے آزادمنصوبوں کی دوسری قسط ادا کرنے کے لئے پاور ڈویژن کو چھیانوے ارب تین کروڑ روپے فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں تین ماہ کی مدت میں کے الیکٹرک کے لئے 0.571 روپے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے زیرقبضہ غیرقانونی طور پر جموں وکشمیر کے مہاجرین کی آزاد کشمیر میں مستقل آبادکاری کے لئے تین ارب سے زائد روپے کی منظوری دی۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons