حکومت پاکستان کو ایشیا کا صنعتی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

حکومت پاکستان کو ایشیا کا صنعتی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو ایشیا کا صنعتی مرکز بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ رات بحرینی کمپنیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے رائل نووا پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین شیخ خالدمحمدسلمان الخلیفہ کی قیادت میں اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بحرینی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔

ملاقات کے دوران سرمایہ کاری بورڈ نے بحرینی وفد کو صحت، سیاحت، ہوٹل کی صنعت، ہاؤسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خوراک اور زراعت سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان اپنے تذویراتی محل وقوع، نوجوان آبادی، ہنرمندافرادی قوت، قدرتی وسائل سے مالامال اور کاروبار دوست ماحول کی وجہ سے خطے میں سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی ملک ہے۔

وفد نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہوٹل اور ہاؤسنگ کے شعبے میں اگلے چھ ماہ کے دوران سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے زراعت، فشریز اور تعمیراتی شعبوں میں بھی گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا کی تقریباً ایک تہائی مٹی کا معیار ابتر ہو چکا ہے، ایف اے او

5 دسمبر کو مٹی کا نواں عالمی دن تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک …

Show Buttons
Hide Buttons