تازہ ترین
کراچی میں کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ

کراچی میں کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ

کراچی میں کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کرونا کے 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کرونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔

دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کرونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons