پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 12ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔