تازہ ترین

ویسٹ انڈیز نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ متعارف کرا دیا

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ متعارف کرادیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ دس دس اوورز فی اننگز  کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے دلچسپ قوانین بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی۔

10 اوورز میں سے 2 اوورز پاور پلے ہوں گے، پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔ قوانین کے مطابق پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے پھینکی جائیں گی۔

اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوجائے گا۔ فینز ‘مسٹری فری ہٹ‘ کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ’6 ٹی‘ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگاجس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons