کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں: وفاقی وزیر صحت

کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس ہوا جس میں عبدالقادر پٹیل کو کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی 85 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے، پچھلے چند دنوں میں کرونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے، صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے، صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، اس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے ملکر کر عوام کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons