تازہ ترین
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر چنے کی دال کی قیمت 162 سے بڑھا کر 190 روپے کلو کر دی گئی، سفید چنے کی قیمت 215 سے بڑھا کر 300 روپے کلو کر دی گئی، دال مسور کی قیمت 215 سے بڑھا کر 270 روپے کلو کر دی گئی۔ صابن کی قیمت میں 10 سے 30 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، واشنگ پاؤڈرکی قیمت 10 سے 30 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری ہے۔مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جارہا ہے، ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سال ستمبر سے مستحکم رکھی گئی تھیں، مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے …

Show Buttons
Hide Buttons